ہمارے بارے میں

کاشف الدین سید پیشے کے لحاظ سے صحافی ہے ۔۔ 15سال سے صحافت کے ساتھ وابستہ ہے۔۔ پشاور کے موقر۔ روزنامہ مشرق پشاور سے صحافتی زندگی کا آغآز کیا۔۔۔۔ روزنامہ جناح میں سینئر رپورٹر کی حیثیت سے کام کیا۔۔۔ نیو ایجنسی آئی این پی کے ساتھ بھی کام کیا ۔۔۔۔۔ 9سال تک سماء ٹی وی کے ساتھ وابستہ رہے اور سماء کے لانچنگ ٹیم کا حصہ رہے ۔۔۔۔ اس دوران دہشت گردی کے واقعات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کوریج کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیبر پختونخوا سپورٹس رائیٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر بھی رہے ۔۔۔۔ نیو نیوز کے ساتھ بحیثیت اینکر کام کیا ۔روزنامہ نئی بات میں “کھری بات” کے عنوان سے کالم بھی لکھتے رہے ۔۔۔ مشرق ٹی وی کے آغازکے ساتھ ہی سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر کی ذمہ داری سنبھالی ۔۔۔۔۔ اس وقت مشرق ٹی وی پرحالات حاضرہ کا پروگرام “پوښتنه” کی میزبانی کر رہے ہیں۔ روزنامہ مشرق کے ادارتی صفحہ پر ” سوال” کے عنوان سے کالم لکھتے ہیں ۔ مختلف موضوعات پر فیچر اور تجزیئے بھی شائع ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام “دور جدید” میں بھی تجزیہ کار کی حیثیت سے شریک رہتے ہیں ۔