566

وزیرصحت سے متعلق صحافی کے سوال نے عمران خان کو لاجواب کردیا

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں محکمہ صحت سے متعلق عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی. جب ایک انگریزی اخبار سے وابستہ صحافی نے تحریک انصاف کے سربراہ سے سوال کیا کہ آپ صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے دعوے تو کر رہے ہیں لیکن محکمہ صحت کا وزیر تمباکو کے کاروبار کرنے والے شخص‌کوبنادیاہے. اور تمباکو صحت کے لئے مضر ہے. سوال پر عمران خان مسکردئے اور کہا کہ اب میں اس کا کیا جواب دوں . اس موقع پر وزیر اعلی پرویز خٹک نے سوال کو کانفلیکٹ آف انٹرسٹ سے جوڑنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے. اور عمران خان نے دوسرے صحافی وک سوال پوچھنے کی دعوت دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں