651

شیرپاو کا ردعمل ، تحریک انصاف نے معاہدے کی خلاف ورزی کی .سکندر شیرپاو. پارٹی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے.

قومی وطن پارٹی نے تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے انہیں صوبائی حکومت سے الگ کرنے کے فیصلے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے.قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر حیات شیرپاو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو مسئلہ اٹھایا ہے اس حوالے سے کبھی بھی ان کے ساتھ رابطہ نہیں کیا گیا نہ ہی کسی گلے شکوے کا اظہار کیا گیا ہے. سکندر شیرپاو نے کہا کہ شراکت اقتدار کے معاہدے میں یہ شامل تھا. کہ کسی بھی ایشو پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا جائیگا. تاہم پی ٹی آئی نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں