341

محکمہ کھیل واُمورنوجوانان میں والی بال کوچ کی دو اورسکواش کوچ کی ایک آسامی پرسلیکشن کو حتمی شکل دیدی گئی

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خاتون لیکچرار ہوم اکنامکس( بی پی ایس۔17) کی پندرہ آسامیوں اورمحکمہ کھیل واُمورنوجوانان میں والی بال کوچ کی دو اور سکواش کوچ کی ایک آسامی پراپنی سلیکشن کو حتمی شکل دیدی ہے اور اس سلسلے میں اپنی سفارشات 8 مارچ 2018 کو متعلقہ محکمے کو بھیج دی گئی ہیں۔ اس امر کااعلان انچارج میڈیا سیل خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں