384

خیبر پختونخوا کابینہ نے سپورٹس پالیسی کی منظوری دیدی، تمام پرائمری تعلیمی اداروں میں ہفتے میں ایک دن کھیلوں کے لیے مختص ہوگا۔

صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیر اعلٰی پرویز خٹک کی صدارت میں منعقد ہوا. جس نے خیبر پختونخواہ سپورٹس پالیسی کی منظوری دے دی۔ 18ویں ترمیم کے تناظر میں صوبے میں کھیلوں کے فروخ کے لیے ایک جامع پالیسی وقت کا تقاضا تھی۔
پپالیسی کے تحت صوبے کے تمام پرائمری تعلیمی اداروں میں ہفتے میں ایک دن کھیلوں کے لیے مختص ہوگا۔
پرائمری سطح سے اوپر تعلیمی اداروں میں ہر دوسرے دن 2 کلاسز کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے مختص ہوں گے۔
یہ پالیسی صوبے کے تمام پرائویٹ سکولوں پر بھی لاگو ہوگی. نجی تعلیمی اداروں میں پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی کو ان کی رجسٹریشن یا رجسٹریشن کی تجدید کے ساتھ مشروط کیا جائیگا۔
ہر ہائیر سیکنڈری سکول کی سطح پر سپورٹس کے لیے ایک ماہر کوچ تعینات کیا جاے گا۔ اس مقصد کے لیے پہلے سے بھرتی کیے گیے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کے لیے خصوصی تربیتی کورسز منعقد کراے جا ہیں گے۔
بچوں کی ذہنی نشونما اور حوصلہ افضائیء کے لیے تمام سکول میں سالانہ تقاریب منعقد کرائی جائیں گی۔
بچوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو انعامات لیے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کے تمام شعبوں میں ڈائریکٹریٹس کی سطح پر سپورٹس کے لیے خصوصی سیکشن قایم کیے جا ہیں گے۔
یہی سپورٹس سیکشن سالانہ سپورٹس کیلینڈر کی تیاری،اجراء، سرگرمیوں کے انعقاد اور مانیٹرنگ کے ذمہ دار ہوں گے۔
کیلینڈر میں ظاہر کی گئی سرگرمیوں سے ہی تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں