198

چائنیز سیاحوں پر مشتمل وفد کا پشاور میوزیم سمیت تاریخی مقامات کا دورہ 20 رکنی سیاحتی وفدنے مسجد مہابت خان ، گھنٹہ گھر، چوک یادگار ،عجائب گھر سمیت دیگر تاریخی مقامات کی سیر کی

چین کے 20 رکنی سیاحتی وفد نے عجائب گھر پشاور ،چوک یادگار ،صرافہ بازار، مسجد مہابت خان اور گھنٹہ گھر کا دورہ کیا ،چائنیز سیاحوں کے وفد کی عجائب گھر آمدپر جنرل منیجر ایونٹس اینڈ ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوامحمد علی سید نے خوش آمدیدکہا اور پھولوں کے ہار پہنائے ، اس موقع پر پشاورمیوزیم کے کیوریٹر محمد آصف نے سیاحوں کو عجائب گھر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیساتھ ساتھ صوبہ میں مذہبی سیاحت کی ترقی ، غیرملکی سیاحوں کو صوبہ کی جانب کرنے اور سیاحتی مقامات کی آباد کاری کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے ، اسی سلسلے میں چائنہ کے سیاحوں پر مشتمل 20 رکنی وفد نے پشاور میوزیم ، مسجد مہابت خا ن، قصہ خوانی ، صرافہ بازار، گھنٹہ گھر اور چوک یادگار کا دورہ کیا جس میں سیاحوں کو پشاور کی تاریخ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ، اس موقع پر جنرل منیجر محمد علی سید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا کی جانب سے سیاحوں کو لانا اور یہاں سیاحت کو فروغ دینا وقت کی اشد ضرورت ہے ،پشاور کی تاریخ کافی پرانی ہے اور غیر ملکی سیاح پشاور سمیت صوبہ بھر کی جانب آنا چاہتے ہیں تاہم ان کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری کوشش ہے ، چائنیزخاتون سیاح نے بات کرتے ہوئے کہاکہ پشاور پرامن صوبہ ہے اور سیاحت کیلئے بہترین ماحول یہاں موجود ہے ، پشاور میں کافی تاریخی مقامات موجود ہیں اور یہاں بدھ مت کے آثارقدیمہ ، نوادرات اور بدھا موجود ہیں، یہاں کی تاریخ کے بارے میں سنا تھا مگر آج خود یہاں کا دورہ کرکے جاننے کا موقع ملا ہے ہماری کوشش ہے کہ یہاں کا دوبارہ دورہ بھی کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں