179

بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ کوئٹہ کے موقع پر اہم بیان

افواج پاکستان کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روشن مستقبل کے لئے حکومت اور بلوچستان کے عوام سے بھرپور تعاون ہمارا فرض ہے۔
پا ک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا۔ جہاں فوج کے سربراہ کو بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال، نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد اور آپریشن ردالفساد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی انہیں خوشحال بلوچستان پروگرام کےتحت سماجی ترقی کےمنصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ سپہ سالار نےکوئٹہ میں اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹس کا بھی دورہ کیا۔
جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے،روشن مستقبل کے لئےحکومت اوربلوچستان کےعوام سےبھرپورتعاون ہمارافرض ہے، پاک فوج نے اندرونی سیکیورٹی خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی خدمات کو تسلیم اور بھرپور حمایت کرتی ہے، پاک فوج نے اندرونی سیکیورٹی خطرات اور سرحدوں پر بھی موثر جواب دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں