321

پرویز مشرف کس مرض میں مبتلاء ہے . وکیل نے بتا دیا . خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی سنگین غداری کیس میں بریت کی درخواست واپس کردی۔

سابق صدر جنرل(ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ کارڈیک ایمی لوئیڈوسس مرض میں مبتلاء ہے انہوں نے بتایا ہے کہ سابق صدرکو جو مرض لاحق ہے اس میں میں دل کے پٹھے اچانک فریز ہوجاتے ہیں۔ ان کا علاج دو اسپتالوں میں جاری ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی بیماری کو ڈاکٹروں نے بھی ریسرچ کیس کے طور پر لیا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 2 مئی کو بیان رکارڈ کروانے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے 342 کا سوال نامہ پرویز مشرف کے وکیل کو دے دیا، خصوصی عدالت نے کہا کہ پرویزمشرف 2 مئی کو پیش نہ ہوئے تو مزید حکم جاری کریں گے۔
خصوصی عدالت میں پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی تو پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مشرف عدالت سے فرار نہیں چاہتے، ان کی بیماری طویل ہوگئی ہے، ڈاکٹرز کا پینل بھجوا کر ان کا معائنہ کرایا جائے، وہ ڈاکٹرز کے پینل کے دورے کا خرچ بھی اٹھائیں گے، مشرف واش روم میں گر گئے تھے اب چل بھی نہیں سکتے، پہلے مشرف کے تندرست ہونے کی ویڈیوز سامنے آتی رہی ہیں، لیکن آج ان کی حالت ٹھیک نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں