213

پاک فوج میں ترقی ،40 بریگیڈیئرز کو میجرجنرل کے عہد ے پر ترقی دیدی گئی .آئی ایس پی آر

افواج پاکستان کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 40 بریگیڈیئرز کی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں 40 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی گئی ۔ ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 11 بریگیڈیئرز بھی شامل ہیں۔
ترقی پاکر میجر جنرل بننے والوں میں ظفراقبال مروت، شاکراللہ خٹک، محمد اویس دستگیر، عامر نوید، محمد اعجاز مرزا، تبسم حبیب، محمد شجاع انور، دلاور خان، سرفراز احمد،آصف محمود گورایہ،کمال اظفر اور محمد علی خان شامل ہیں۔
اسی طرح کاشف آزاد، ماجد جہانگیر، اظہر وقاص، عاکف اقبال، عمر احمد بخاری، محمد احسن خٹک، عنایت حسین، عادل یامین، محمد حسن خٹک، محمد عامر نجم، محمد عقیل اور کامران احمد ستی، سید امداد حسین شاہ، کاشف ظفر، خرم انور قادری اور احمد شریف چوہدری کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈئیر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں محمد علیم، احسن الطاف، سید نصرت رضا،کرامت حسین شاہ بخاری، فرخ سعید، قدرت اللہ ملک، عامر اکرم، شاہد حمید چوہدری، محمد قاسم بٹ، فرحان طیب اور محمد افشین اقبال شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں