147

جونیئر سکواش رمضان ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر. انڈر9 اور انڈر11 کے پینتیس سے زائد سکواش کھلاڑیوں نے شرکت کی

خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور کے پی اے ایف سکواش کمپلیکس میں جاری جونیئر سکواش رمضان ٹریننگ کیمپ اور رمضان لیگ اختتام پذیر ہوگئی گزشتہ روز رمضان لیگ کے فائنل میچ منعقد ہوئے ‘اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر صوبائی سکواش ایسوسی ایشن وزیر خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان’پی اے یف سکواش اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اطلس خان ‘سجاد کلیل ‘شیر بہادر’چیف آرگنائزر منور زمان سمیت دیگر کوچز اور شخصیات موجود تھیں’رمضان سکواش ٹریننگ کیمپ ایک ماہ تک جاری رہا جس میں انڈر9 اور انڈر11 کے پینتیس سے زائد سکواش کھلاڑیوں نے شرکت کی’نتائج کے مطابق انڈر11 میں ابراہیم نے پہلی ‘عمیر نے دوسری ‘حارث زاہد نے تیسری ‘حمزہ ساجد نے چوتھی’نعمان نے پانچویں ‘مصطفیٰ نے چھٹی’مبین نے ساتویں ‘عبداللہ زمان نے آٹھویں ‘ایم عاصم نے نوویں اور عثمان نے دسویں پوزیشن حاصل کی’انڈر9 کے نتائج کے مطابق احمد خلیل نے پہلی ‘فواد نے دوسری’مامون نے تیسری ‘ایم حمزہ نے چوتھی’ایم مراد نے پانچویں اور اویس جواد نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ‘انڈر9 میں ہر کھلاڑی نے بارہ جبکہ انڈر11 میں ہر کھلاڑی نے اکیس میچوں میں حصہ لیا آخر میں کھلاڑیوں میں سرٹیفیکیٹ ‘گیند اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں