161

خیبر پختونخوا فلڈ لائٹس اوپن ٹینس چمپئن پولیس کے برکت اﷲ نے جیت لی . پی اے ایف کے یوسف خلیل کو شکست ، انڈر 14 کیٹگری فائنل میں عزیر خان نے کاشان عمر کو جبکہ میڈیا کیٹگری میں محمد نعیم نے اعجاز احمد کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی ،

ڈسٹرکٹ ناظم پشاور خیبر پختونخوا فلڈ لائٹس اوپن ٹینس چمپئن شپ خیبرپختونخوا پولیس کے برکت اﷲ نے جیت لی فائنل میں پی اے ایف کے یوسف خلیل کو شکست ، انڈر 14 کیٹگری فائنل میں عزیر خان نے کاشان عمر کو جبکہ میڈیا کیٹگری میں محمد نعیم نے اعجاز احمد کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی ، مہمان خصوصی نائب ناظم پشاور قاسم علی شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ انکے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طاہر خان ،سیکرٹری عمر آیازخلیل ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ ،ارشاد خان ودیگر بھی موجود تھے، صوبائی لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری فلڈ لائٹس اوپن ٹینس چیمپئن شپ مینزسنگل فائنل خیبرپختونخوا پولیس اور پاکستان ایئر فو رس کے یوسف خلیل کے مابین کھیلاگیا جس میں برکت اﷲ نے چھ تین ، چھ چار، تین چھ،چار چھ اور چھ تین سے شکست دی،مینز ڈبل میں پی اے ایف کے یوسف خلیل اور شعیب خان نے پولیس کے اعجاز احمد اور برکت اﷲ کو چھ تین ، چھ چار اور چھ دو شکست دی ، انڈر14 فائنل میں عزیر خان نے کاشان عمر کو چھ چار اور چھ تین سے شکست دی جبکہ ڈبل انڈر14 کاشان اور عزیر خان نے حمزہ رومان اور حاورخان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ،میڈیا کیٹگری کے فائنل میں محمد نعیم نے پہلی اعجاز احمد نے دوسری ، نادرخواجہ نے تیسری اور سعد بن اویس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔ خواتین مقابلوں میں عروج فاطمہ نے پہلی حریم نے دوسری اور عارفہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس سے قبل مینزڈبلز سیمی فائنل میں یوسف خان اور شعیب نے عباس خان اور ثاقب عمر کو 6-4,6-4سے اوردوسرے سیمی فائنل میچ میں برکت اللہ اور اعجاز احمد نے شاکر اللہ اور اسد اللہ کو6-4.6-4 سے ہراکر فائنل میں پہنچ گئے،انڈر14کے سنگل سیمی فائنل میںپاکستان کے نمبر ون اور انٹرنیشنل کھلاڑی کاشان عمر (خیبر پختونخوا)نے ایس این جی پی ایل کے حمزہ رومان کو 6-4,7-5,7-6 سے ہرایا،دوسرے سیمی فائنل میچ میں انٹر نیشنل کھلاڑی عزیرخان نے کامران خلیل کو 6-4,6-2سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،اسی طرح مینز سنگل کے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوپولیس کے برکت اللہ نے افغانستان کے نمبر ون کھلاڑی اسد اللہ کوایک سخت اور طویل مقابلے کے بعد 7-5,6-7,6-4 سے ہرایا،دوسرے سیمی فائنل میچ میں پی اے ایف کے یوسف خلیل نے خیبر پختونخواکے عباس خان کو 7-5,2-6,6-3سے ہریا،اس چمپئن شپ کی مناسبت سے کھیلے جانیوالے انٹر میڈیاکے مقابلوں کے سیمی فائنل میچزمیں محمد نعیم نے سعد بن اویس کو6-4,7-5سے ہرایا،اور اعجازاحمد نے نادر خواجہ کو 6-3,6-2سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔اس موقع پر عمرآیازخلیل نے کہاکہ اس چمپئن شپ میں حصہ لینے سے کھلاڑیوں کے کھیل میں اچھانکھار آگیاہے کیونکہ پشاور میں پہلی مرتبہ فلڈ لائٹس ٹینس کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں نہ صرف پشاور بلکہ پورے خیبر پختونخوا،ڈیپارٹمنٹس اور ہمسایہ ملک افغانستان سے بھی کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کرکے اس چمپئن شپ کو کامیاب کرایا۔انہوںنے اس عزم کا اظہارکیاکہ انشاء اللہ انکی کوشش ہوگی کہ ہر ایونٹ میں انٹرمیڈیاکے بھی مقابلے منعقد ہونگے تاکہ اس طرح صحافیوں کو بھی کھیل کے بہترین مواقع مواقع فراہم ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں