119

پاک فضائیہ کے سربراہ نے اسپیشل اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے والوں میں نقد انعامات تقسیم کیے

پاک فضائیہ کے سربرا ہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اسپیشل اولمپکس میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس سلسلے میں پاک فضائیہ کی سنٹرل ائیرکمانڈ، لاہور میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والے چھ خصوصی افراد PSNs (Persons with Special Needs) نے رواں سال کے شروع میں ابو ظہبی میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس میں شرکت کی اور مختلف کیٹگریز میں میڈل حاصل کرتے ہوئے وطنِ عزیز کا نام روشن کیا۔
اپنے خطاب کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے میڈل جیتنے والوں کو ان کی کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت اور عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے میڈل حاصل کرنے والوں پر زوردیا کہ وہ مزید محنت کرتے ہوئے اپنے مقام کو بہتر بنائیں اور آئندہ مقابلوں میں وطن عزیز کا پرچم سربلند کریں۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نےPSNs کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے ان کی فلاح و بہبودکو ہمیشہ فوقیت دی ہے۔
کھیلوں کی مختلف کیٹگریز میں میڈل جیتنے والے PSNs کو نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ جن میں عمران غفار(02 طلائی تمغے برائے سائیکلنگ)، محمد عمر(02 چاندی کے تمغے برائے بیڈمنٹن)، یاسر بشیر (01 چاندی کا تمغہ برائے سائیکلنگ)، رضوان طیب (01کانسی کا تمغہ برائے باسکٹ بال)، فرقان اقبال(01 کانسی کا تمغہ برائے سائیکلنگ) اور سبرینہ توحید (01کانسی کا تمغہ برائے فٹسل) شامل تھے۔
بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ نے خصوصی افراد اور ان کے والدین سے تفصیلی ملاقات کی جس میں انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں