43

33ویں نیشنل گیمز کا مشعل خیبر پختوخوا حکومت کے حوالہ۔ سینئر وزیر برائے کھیل عاطف خان نےپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل ریٹائرڈ عارف حسن سے مشعل وصول کی

نیشنل گیمز کا مشعل پشاور میں سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان کے حوالے کرایا گیا جبکہ قیوم سپورٹس کمپلیکس میں نیشنل گیمز مشعل خواتین ایتھلیٹس کو حوالے کردی گئی۔ سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے 33ویں نیشنل گیمز کا مشعل سینئر صوبائی وزیر برائے کھیل عاطف خان کے حوالے کرلیا۔اس موقع پر خیبر پختون خوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

بعدازاں نیشنل گیمز کا مشعل قیوم سپورٹس کمپلیکس میں خواتین کھلاڑیوں کو دیاگیا۔اس موقع پر خاتون ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی بھی موجود تھیں سینئر وزیر عاطف خان برائے کھیل وثقافت کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت خواتین کے حقوق کا ضامن ہے نیشنل گیمز میں شامل 27 کھیلوں میں خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہے

انہوں نے کہا کہ ڈویژنل سطح پر خواتین کے لئے جمنیزیم بنائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں