ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلنس میں کمبیٹ کمانڈرز سکول کے51ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب۔ ائیر چیف نے گریجویٹ ہونے والے افسران میں سرٹیفکیٹ اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ بہترین کمبیٹ کمانڈرکی چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی سکواڈرن لیڈر احمد سمیع نے حاصل کی جبکہ بہترین کمبیٹ کنٹرولر کی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی سکواڈرن لیڈر آصف گلزار کو عطا کی گئی۔ (ترجمان پاک فضائیہ)